• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اداروں کی بندر بانٹ نہیں ہونے دینگے،حاجی محمد اقبال

پشاور ( وقائع نگار) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا کے چیئرمین حاجی محمد اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے واپڈا سمیت قومی اداروں کی بندر بانٹ کرنے کی تیاری کررہی ہے۔لیکن واپڈا کے غیور محنت کش اپنی اتفاق واتحاد کی بدولت حکومت کی ملک وقوم دشمن منصوبہ ناکام بناکر دم لینگے۔قومی ادراوں کی نجکاری ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہے۔واپڈا کی نجکاری سے نہ صرف بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔بلکہ بجلی مزید مہنگی ہوجائیگی۔جس کے منفی اثرات غریب عوام اور ملکی تباہ حال معیشت پر مرتب ہونگے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی چیئرمین حاجی محمداقبال نے پشاور سرکل کے زیر اہتمام ہزاروں محنت کشوں کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوۓ کیا۔احتجاجی جلسہ سے صوبائ سیکرٹری نورالامین حیدرزئ۔وائس چییرمین یاسر کامران۔ڈپٹی چیئرمین شفیع اللہ۔جائنٹ سیکرٹری طارق خان۔سیکرٹری اطلاعات ونشریات گوہرعلی گوہر۔زونل چیئرمین عبدالجبار۔زونل سیکرٹری جان محمد اور مرکزی چیئرمین گوہرتاج نے خطاب کیا۔
پشاور سے مزید