پشاور ( لیڈ ی رپورٹر )شعبہ پلانٹ پروٹیکشن، زرعی یونیورسٹی پشاور کی سکالر ڈاکٹر حنا نثار نے سپروائزر ڈین پروفیسر ڈاکٹر شاہ عالم خان کے زیرنگرانی پلانٹ پروٹیکشن میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔ان کی مقالے کی توثیق امریکہ اور ترکی کے معروف سائنسدانوں نے کی۔دفاعی سیمینار میں انہوں نے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔انہوں نے شرکاء کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیکر کامیابی سے اپنے تحقیقی مقالے کا دفاع کیا اور انہیں پی ایچ ڈی ڈگری کے لئے اہل قرار دیا۔