• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت خوراک کے خلاف کارروائیاں جاری

پشاور( وقائع نگار )خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت خوراک کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں مردان اور بنوں میں غیر معیاری اوجھڑی و دیگر اعضاء اور زائید المیعاد مشروبات پکڑ کر تلف غیر معیاری و مضر صحت خوراک سے منسلک کاروبار کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کی ہدایت پر خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری اور مضر صحت خوراکی اشیاء کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بنوں اور مردان میں بڑی کارروائیاں کیں اور بڑی مقدار میں غیر معیاری و مضر صحت اوجڑی و دیگراندرونی اعضاء سمیت سیکڑوں لیٹر زائید المیعاد مشروبات پکڑ کر تلف کر دیا گیا ترجمان فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیم بنوں نے ناکہ لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 1000 کلوگرام سے زائد مضر صحت اوجھڑی اور جانوروں کے دیگر اندرونی اعضاء سے بھری گاڑی تحویل میں لے لی۔ ضبط شدہ اشیاء کو فوراً تلف کر دیا گیا، اور مالک کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔اسی طرح مردان میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے تخت بھائی کے ایک کریانہ اسٹور پر کارروائی کرتے ہوئے 1500 لیٹر زائد المیعاد مشروبات اور 800 پیکس زائد المیعاد چپس و بسکٹس ضبط کیے۔ ان اشیاء کو تلف کر دیا گیا، اور مالکان پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے کامیاب کاروائیوں پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کو سراہا اور کہا کہ ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری خوراکی اشیاء کے کاروبار کا خاتمہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا مشن ہے عوام کی صحت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے بھی ہدایت دی ہے کہ غیر معیاری و مضر صحت خوراک سے منسلک کاروبار کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے
پشاور سے مزید