• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندھارا ہندکو بورڈ کے ارکان کی صادق صباء کی وفات پر تعزیت

پشاور (وقائع نگار )گندھارا ہندکو بورڈ پشاور کے جملہ ارکان نے گندھارا ہندکو بورڈ کے ایگزیکٹیو ممبرملک صادق حسین کی وفات پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ مرحوم صادق حسین نہ صرف ایک بہترین شاعر، ادیب اور محقق تھے بلکہ کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے ،اُنہوں نے گندھارا ہندکو بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عالمی ہندکو کانفرنسوں اور علاقائی کانفرنسوں میں نہ صرف شرکت کی بلکہ اپنے مقالہ جات بھی پڑھے اور مشاعروں میں بھی حصہ لیا۔ گندھارا ہندکو بورڈ اور ادب کے فروغ کے لئے اُن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ ملک صادق حسین صباء طویل عرصے سے صاحب فراش تھے جو کہ گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے اور اُن کو اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا
پشاور سے مزید