لاہور ( جنرل رپورٹر )صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ ہائر ایجوکیشن میں اجلاس ہوا۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران تعلیمی نصاب میں تھیلیسیمیاءسے متعلق آگاہی معلومات شامل کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے حلقہ پی پی 153 کی یو سی 148 میں امام دین روڈ کا افتتاح کیا۔