برطانوی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی ایئرلائنز ایئر سیفٹی لسٹ میں رہیں گی۔
ترجمان برطانوی وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹیز کے ساتھ اِس معاملے میں رابطے میں ہیں۔
وزارت کے مطابق ایئرلائنز سے پابندی ہٹانے کےلیے ٹھوس عمل سے گزرنا ہوتا ہے۔
پاکستانی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی ایئر سیفٹی اتھارٹی نے ایک بار پھر فیصلہ موخر کردیا۔
آڈٹ کے بعد سیفٹی اتھارٹی نے فیصلہ 20 مارچ کو سنانا تھا، 20 مارچ کو فیصلہ سنانے کے بجائے 25 مارچ کی تاریخ دی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملہ قومی ایئرلائن کے جہاز کا ٹائر گر جانے کے بعد تاخیر کا شکار ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ ورلڈ ایئرسیفٹی اور ایئربس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ تحقیقات کے مکمل ہونے تک انتظار کیا جائے گا۔