• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجدِ نبوی ﷺ میں سرخ روشنی کیوں جلائی جاتی ہے؟

—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

رمضان المبارک کے دوران کبھی آپ مسجدِ نبوی ﷺ گئے ہوں تو آپ نے مغرب کے وقت اس کے مینار پر سرخ روشنی ضرور دیکھی ہو گئی۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ مدینہ منورہ بالخصوص مسجدِ نبوی ﷺ میں جہاں ہر جانب سبز رنگ نمایاں ہے ایسے میں رمضان المبارک کے دوران مسجدِ نبوی ﷺ کے میناروں پر سرخ روشنی کیوں جلائی جاتی ہے؟

اگر یہ نہیں جانتے تو پریشان نہ ہوں ہم آپ کو اس کا راز بتاتے ہیں۔

یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ اسلامی ممالک میں رمضان المبارک روایتی انداز میں منایا جاتا ہے۔

اس ماہِ میں سحری و افطاری کے وقت اسپیکروں پر سائرن کی آواز بھی آپ لازمی سنتے ہوں گے، جسے سن کر روزہ سحری و افطار کے وقت کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔

ماضی میں ماہِ صیام میں ’توپ‘ کے ذریعے افطاری کا اعلان کیا جاتا تھا، رمضان المبارک کے دوران مسجدِ نبوی ﷺ کے میناروں پر نظر آنے والی سرخ روشنی بھی اسی کا سلسلہ ہے۔

دراصل مسجدِ نبوی ﷺ کے وسیع و عریض صحن اور اطراف کے محلے میں رمضان المبارک کے دوران افطار کرنے والے روزے داروں کے لیے اس روشنی اور روشنی کے ساتھ توپ داغنے کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ سب کو افطار کے وقت کا درست اندازہ ہو جائے اور مغرب کا وقت ہوتے ہی روزے دار اذان کا انتظار کیے بغیر ہی افطار کر لیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید