• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کے 27 ممالک میں موبائل چارجر ایک جیسا ہوگا


یورپی یونین کے 27 ممالک میں اب چارجر ایک جیسا ہوگا، اب کسی ڈیوائس کےلیے صارف کو نیا چارجر نہیں خریدنا پڑے گا۔

یورپ بھر میں تمام نئے اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹ، ڈیجیٹل کیمرے، ہیڈ فون، اسپیکر اور کی بورڈ کا چارجر ایک ہی قسم کا ہوگا۔

مینوفیکچررز پابند ہوں گے کہ تمام نئی ڈیوائسز یو ایس بی’سی‘ ٹائپ کے چارجرز ہی سے چارج ہوں گی۔

اب کسی دوسری ڈیوائس کے لیے صارف کو نیا چارجر نہیں لینا پڑے گا۔ یورپی یونین نے ایک ہی چارجر کا قانون 2022 میں منظور کیا تھا، جس پر باضابطہ عملدرآمد کل ہفتہ 28 دسمبر سے شروع ہوگیا۔

اس فیصلے سے صارفین کو سالانہ 208 ملین ڈالرز کی بچت ہونے کی توقع ہے جبکہ ایک ہزار ٹن سالانہ فضلے سے بھی دنیا کو نجات ملے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید