سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ جس حکومت میں کرم واقعہ ہوا اس کے خلاف تو کوئی آواز نہیں اٹھا رہا۔
’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت کراچی میں مظاہرین سے مسلسل رابطے میں ہے، کچھ مقامات مظاہرین سے کھلوانے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔
سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کہتے ہیں کہ ہماری کوئی شرائط نہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ احتجاج کرم کا معاملہ حل ہونے تک جاری رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرم کا سانحہ سیاسی معاملہ نہیں، وہاں جو ہوا وہ انسانی المیہ ہے۔
سعدیہ جاوید نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں احتجاج کے باعث سڑکوں کی بندش سے لوگوں کو تکلیف ہے، حکومت بالکل ایکشن لے گی، ہم کراچی کے شہریوں کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے۔