• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی نمائندوں پر تشدد حکومت کی ناکامی کی علامت ہے: صدر ق لیگ کے پی لائرز فورم

فوٹو بشکریہ پی پی آئی
فوٹو بشکریہ پی پی آئی

صوبائی صدر مسلم لیگ ق خیبر پختون خوا لائرز فورم انتخاب ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں پر تشدد صوبائی حکومت کی ناکامی اور آمریت کی علامت ہے۔

انتخاب ایڈووکیٹ نے پشاور میں گزشتہ روز خیبر پختون خوا اسمبلی کے سامنے پُرامن احتجاجی مظاہرہ کرنے والے بلدیاتی نمائندوں پر پولیس کے تشدد کی مذمت کی ہے۔

اُنہوں نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے لوکل گورنمنٹ کی جانب سے منتخب کیے گئے بلدیاتی نمائندوں پر تشدد کیا، اس معاملے کی انکوائری کی جائے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختون خوا اسمبلی کے سامنے اجتجاج کرتے بلدیاتی ملازمین پر پولیس نے دھاوا بول دیا تھا اور شدید شیلنگ کی تھی جس سے احتجاجی مظاہرین منتشر ہو گئے تھے جبکہ درجنوں مظاہرین کی حالت غیر ہو گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید