• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانیٔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ڈیل کر کے نہیں نکلوں گا: علیمہ خان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بانئ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ڈیل کر کے نہیں نکلوں گا۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی پوچھ رہے ہیں ڈیڑھ سال جیل کاٹی، پھر کیا ضرورت ہے کہ ڈیل کر کے نکلوں۔

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کہتے ہیں جب میرے کیس ختم ہو گئے ہیں تو اس نہج پر ڈیل نہیں کر رہا، اپنے کیسز کا سامنا کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا ہے وہ بنی گالہ میں نظر بند نہیں ہوں گے، پارٹی چھوڑنے والوں کے کیس کیسے معاف کر دیے گئے۔

بانئ پی ٹی آئی کی بہن کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا 9 مئی کی سازش پہلے سے کی گئی تھی، پارٹی کو کرش کرنا تھا، 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے مطالبات دہرائے ہیں۔

علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کا دوسرا مطالبہ بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید