این اے 262 کوئٹہ سے عادل بازئی کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق عادل بازئی کو مسلم لیگ ن کے بجائے آزاد امیدوار تصور کیا جائے۔
عادل بازئی کے خلاف بجٹ اور آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی سے انحراف پر مسلم لیگ ن نے ریفرنس دائر کیا تھا۔
انہیں صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی جانب سے دائر ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے عادل بازئی کی بطور رکنِ قومی اسمبلی بحالی کا فیصلہ دیا تھا۔