• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہنما کا اشارتاً امریکا سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا مطالبہ


امریکا میں موجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان نے اشارتاً امریکا سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا مطالبہ کر دیا۔ 

امریکی مصنف مائیکل کوگلمین نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ وہ امریکی مداخلت کے نتیجے میں بانئ پی ٹی آئی کی رہائی کے معاملے پر بانی کے خیالات جاننا چاہتے ہیں۔ 

اس کے جواب میں عاطف خان نے کہا کہ اس وقت بانئ پی ٹی آئی کے خیالات جاننے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان میں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے اثر و رسوخ استعمال کرتا رہا ہے، اسے پاکستانی عوام کی بہتری کے لیے استعمال کیوں نہ کیا جائے۔ 

عاطف خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی تارکینِ وطن کو اپنے مخالف کے بجائے اپنا اتحادی تصور کریں، ان کی مدد سے پاکستان میں بہتری کے لیے کئی اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے، ہمارے سادہ سے مطالبات ہیں کہ پاکستانیوں کا مینڈیٹ واپس کیا جائے اور بنیادی حقوق کا احترام کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید