• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2025ء کا سورج نئی آرزوؤں، امنگوں، خوابوں کیساتھ طلوع

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

نئے سال 2025ء کا سورج نئی آرزوؤں، نئی امنگوں اور نئے خوابوں کے ساتھ طلوع ہو گیا۔

پاکستانی عوام نے نئے سال کے پہلے سورج کو دیکھ کر نیا سال پچھلے سال سے بہتر بنانے کی دعا کی ہے۔

نئے سال کے لیے خود کو نئے چیلنج دینے کا دن شروع ہوگیا۔

نئے سال پر شہریوں نے نئے جذبے کے ساتھ ادھورے کاموں کو مکمل کرنے کاعزم کیا ہے۔

نوجوان کہتے ہیں کہ مستقبل روشن بنانے کے لیے پرجوش ہیں، امید ہے کہ 2025ء وطنِ عزیز کے لیے خوش حالی اور ترقی کاسال ثابت ہو گا۔

نئے سال کے آغاز پر گزشتہ شب 12 بجتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کی گئی، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی نئے سال کی خوشیاں منائی گئیں۔

ملک بھر میں سالِ نو کا شاندار استقبال کیا گیا، کراچی میں پورٹ گرینڈ اور گورنر ہاؤس میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، گورنر ہاؤس کراچی میں 40 منٹ تک آتش بازی کی گئی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آتش بازی کا ریکارڈ قائم کر کے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا ہو گیا۔

لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سخت سردی کے باوجود عوام نے نئے سال کی آمد کا بھرپور جشن منایا، کوئٹہ میں نئے سال کی آمد کی خوشی میں میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔

کراچی میں سالِ نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 29 افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے شہر بھر سے ہوائی فائرنگ کرنے والے 30 سے زائد ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔

لاہور میں پولیس نے نئے سال کے موقع پر جشن کی آڑ میں قانون کی خلاف ورزی کرنےوالے متعدد افراد گرفتار کر لیے۔

خاص رپورٹ سے مزید