• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس کیلئے بہتر ہے جلد یرغمالیوں کو رہا کردیں: ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ— فائل فوٹو
ڈونلڈ ٹرمپ— فائل فوٹو

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر حماس پر یرغمالیوں کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کردیا۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں سالِ نو کی تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حماس کے لیے بہتر ہے جلد یرغمالیوں کو رہا کردیں۔

صحافی کے غزہ جنگ بندی سے متعلق سوال پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بہتر ہے کہ وہ یرغمالیوں کو جلد واپس آنے دیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید