• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں سالِ نو پر بھی اسرائیلی فورسز کے حملے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

غزہ میں سالِ نو کی شروعات پر بھی اسرائیلی فورسز کے حملے رُکنے کا نام نہیں لے رہے۔

غزہ میں جبالیہ اور بوریج کیمپ پر اسرائیلی فورسز کے تازہ حملوں میں 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔

شدید بارش سے غزہ کے سیکڑوں عارضی شیلٹرز بھی زیرِ آب آگئے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق خان یونس میں 100 سے زائد خیمے پانی میں ڈوب گئے ہیں جبکہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں پناہ گاہوں کے سامان کی فراہمی بھی روک دی ہے۔

گزشتہ ہفتے سردی سے 6 بچوں سمیت 7 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے اسپتالوں پر اسرائیلی حملوں نے صحت کے نظام کو مکمل تباہی کے دہانے پر دھکیل دیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل مسلح گروہوں کی موجودگی کا بہانہ بنا کر اسپتال پر حملےکر رہا ہے جسے اقوامِ متحدہ نے بے بنیاد اور عوامی معلومات سے متصادم قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید