لاہور( اپنے نامہ نگار سے)نیپرا نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو لائن لاسز کے مقررہ اہداف کے حصول کیلئے ڈیڈ لائن دیدی گئی ۔ اہداف پر عمل نہ ہونے سے لیسکو کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے ،نیپرا نے لیسکو کو جولائی تک لائن لاسز 10فیصد تک لانے کے احکامات دئیے ہیں، کمپنی کے لائن لاسز 15 فیصد تک ریکارڈ کئے گئے ،وزارت پاور ڈویژن نے لیسکو سے آئندہ 5سال کا پلان بھی مانگ لیا ہے ، لائن لاسز کو کنٹرول کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت پر پلان بھی مانگ لیا گیا ہے۔