• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کا حل جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کے لیے ناگزیر ہے ،سعد رضوی

لاہور(خبرنگار)سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے 5 جنوری کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے دن کے موقع پر اقوام عالم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 5 جنوری کو دنیا بھر میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا دن منایا جا رہا ہے، جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یہ حق فراہم کرنے کی یاد دلاتا ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ آزادانہ طور پر کریں، اقوام متحدہ نے 5 جنوری 1949 کو کشمیری عوام کے اس بنیادی حق کو تسلیم کیا، جو آج تک بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں اور ریاستی جبر کے باعث معطل ہے۔
لاہور سے مزید