• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ کا میو کینسر کئیر ہسپتال مناواں کا دورہ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے ملحقہ میو کینسر کئیر ہسپتال مناواں کا دورہ کیا-پارلیمانی سیکرٹری رشدہ لودھی بھی خواجہ سلمان رفیق کے ہمراہ تھیں۔اس موقع پر وائس چانسلر کے ای ایم یو پروفیسر محمود ایاز، سی ای او میؤ کینسر کئیر ہسپتال مناواں پروفیسر وسیم حیات خان، پروفیسر ابرار اشرف و دیگر موجود تھے۔دورے کا مقصد تعمیراتی کام کا جائزہ اور ہسپتال میں موجود کینسر کے مریضوں کیلئے طبی سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔
لاہور سے مزید