• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سموگ پرقابو پانے کیلئے زیرتعمیر عمارتوں کیلئے ایس اوپیز جاری

لاہور(خصوصی رپورٹر )فضائی آلودگی میں اضافے اور سموگ پرقابو پانے کیلئے تعمیراتی سائٹس پر گردو غبار کے مؤثر کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے ا یس اوپیز جاری کردئیے، ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحول پنجاب، ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کیاہے ،جس کے مطابق تعمیرات شروع کرنے سے پہلے مناسب مسٹ سپرنکلر سسٹم نصب کرنا لازم ہوگا۔تعمیراتی مواد کو بشمول ریت، سیمنٹ، اور کنکریٹ کو مکمل طور پر ڈھانپ کر رکھنا ہو گا۔یہ آڈر 20 جنوری سے پنجاب کے حدود میں نافذ العمل ہو گا۔
لاہور سے مزید