• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاندانی منصوبہ بندی کامثبت رحجان ،مانع حمل ادویہ کے استعمال میں اضافہ

لاہور ( جنرل رپورٹر ،خصوصی رپورٹر) پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کامثبت رحجان دیکھنے میں آیاہے،محکمہ پاپولیشن ویلفیئر پنجابکے مطا بقمانع حمل ادویات کا استعمال 2017 ء میں 34.4 فیصد تھا جو ک بڑھ کر 2024 ء میں 40.1 فیصد ہو گیاہے اور (Unmet need)17.8فیصد سے کم ہو کر 16.7فیصد ہوچکی ہےجبکہ عوام میں شعور و اگاہی کے باعثفیملی پلاننگ کی مانگ 52.2 فیصد سے بڑھ کر 56.8 فیصد ہو گئی۔ یہ اعداوشمار بیورو آٖف شماریات پنجاب کے سروے 2024 کے مطابق ہیں ۔ کل اوسط شرح پیدئش جو کہ 2017ء میں 3.7 بچوں سے کم ہو کر 2024 ء میں 3.5 ہوئی ہے۔جبکہ 15 تا 49 سال عمر کی خواتین میں نوعمر بچوں کی پیدائش کی شرح 40 سے کم ہو کر 33 ہوگئی ہے ۔ محکمہ کے ترجمان کے مطابق تمام شراکت داروں، حامیوں، پریکٹیشنرز، ماہرین کی کوششوں کی مجموعی کامیابی ور تعاون کا اثر ہے جو کہ اسی طرح جاری و ساری رہے گا۔
لاہور سے مزید