• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستمبر، اکتوبر کا یو آئی پی ٹیکس شئیر 299 بلدیاتی اداروں کو منتقل

لاہور(نسیم قریشی سے)میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام بلدیاتی اداروں کو 3 ارب 83 کروڑ روپے کا ریکارڈ یو آئی پی ٹیکس شیئر جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے ستمبر،اکتوبر 2024 کا یو آئی پی ٹیکس شیئر 229 بلدیاتی اداروں کو منتقل کر دیا ہے۔بلدیہ عظمٰی لاہور کے حصہ میں سب سے زیادہ شیئر 75 کروڑ 97 لاکھ 70 ہزار روپے آیا ہے ۔یہ ایم سی ایل کو پراپرٹی ٹیکس کے متبادل سب سے بڑی دو ماہ کی گرانٹ ہے۔میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کو 41 کروڑ 9 لاکھ روپے،میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کو 31 کروڑ 72 لاکھ روپے، ملتان 18 کروڑ 22 لاکھ روپے، گوجرانوالہ 16 کروڑ 30 لاکھ روپے، سیالکوٹ 11 کروڑ 25 لاکھ روپے، گجرات 10 کروڑ 77 لاکھ روپے، ساہیوال 10 کروڑ 75 لاکھ روپے، سرگودھا 7 کروڑ 51 لاکھ روپے، بہاولپور 6 کروڑ 67 لاکھ روپےاور ڈی جی خان 2 کروڑ 81 لاکھ روپے کے یو آئی پی ٹیکس شیئر جاری کر دیا گیا ہے۔صوبہ کے ترقیاتی اداروں اور فراہمی و نکاسی آب کے اداروں کو جاری کردہ شیئر اس کے علاوہ ہے۔
لاہور سے مزید