• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زخمی پولیس اہلکاروں کے علاج کیلئے 54 لاکھ کی منظوری

لاہور(کرائم رپورٹرسے) کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فرائض کی ادائیگی کے دوران زخمی پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے 54 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔ زخمی کانسٹیبل محمد فیضان کو علاج معالجے کیلئے 15 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ زخمی کانسٹیبل جمشید اقبال کو طبی اخراجات کیلئے 15 لاکھ روپے کے فنڈ جاری ہوئے ۔ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کی زیر قیادت کمیٹی نے صوبہ بھر سے موصول کیسز دستاویزات کی سکروٹنی کی۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 2025ء میں بھی فرض کی راہ میں زخمی ہونے والے پولیس ملازمین کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں۔
لاہور سے مزید