لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی کنوینئر شپ میں سرکاری کالجز کے پرنسپلز کے انٹرویوز ہوئے۔ وزیر تعلیم نے خود تمام امیدواروں کے انٹریوز لئے، ان کی بالخصوص مختلف صلاحیتوں کو جانچا اور بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جدید علوم پر ان کی دسترس کا مشاہدہ کیا۔ وزیر تعلیم نے اُمیدواروں کی ایڈمنسٹریشن، کمیونیکیشن، لیڈر شپ اور دیگر صلاحیتوں کو بھی پرکھا۔