• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال پیدا ہونے والے بچے کونسی ’جنریشن‘ کہلائیں گے؟

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

نئے سال کے ساتھ نئی نسل کا بھی آغاز ہو چکا ہے، گزشتہ نسلوں کی طرح رواں سال کے آغاز سے لے کر 2039ء تک پیدا ہونے والی اس نسل کو بھی منفرد نام دیا گیا ہے۔

2025ء میں پیدا ہونے والے بچے جنریشن ’بیٹا‘ (Gen Beta) کہلائیں گے جس کے ساتھ ہی جنریشن ’الفا‘ کا دور اب اختتام پزیر ہو چکا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا میں ہر سیکنڈ اوسطاً 4.2 بچوں کی پیدائش ہوتی ہے جس کے نتیجے میں ایک دن میں دنیا کی آبادی لگ بھگ ساڑھے 3 لاکھ بڑھ جاتی ہے۔

ہر روز پیدا ہونے والے بچوں کی نسلوں کو 15 یا 20 سال کے دورانیے کے درمیان مختلف ناموں کے ساتھ پکارا جاتا ہے۔

اسی طرح 2025ء سے 2039ء تک کی نسل کو جنریشن ’بیٹا‘ یعنی کہ جنریشن بیٹا کڈز (BETA KIDS)‘ کا نام دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا میں سب سے پہلے 1901ء سے 1927ء کے درمیان پیدا ہونے والی نسل کو نام دیا گیا تھا، اس نسل کو ’دی گریٹیسٹ جنریشن‘ کہا جاتا ہے۔

1928ء سے لے کر 1945ء کے درمیان پیدا ہونے والی نسل کو ’دی سائلینٹ جنریشن‘ کا نام دیا گیا تھا۔

بعد ازاں  1946ء سے لے کر 1964ء کے درمیان پیدا ہونے والی نسل کو ’بے بی بومرز‘ یا ’جونز‘ جنریشن کہا جاتا ہے۔

1965ء کے بعد 1980ء تک پیدا ہونے والے بچوں کو بطور ’جنریشن ایکس‘ جانا جاتا ہے۔

اس کے بعد 1981ء سے لے 1996ء کی مدت میں پیدا ہونے والے بچوں کو ’ملینیئلز‘ یا جنریشن ’وائی‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اسی طرح 1997ء سے لے کر 2012ء کے دوران دنیا میں آنکھ کھولنے والے بچوں کو جنریشن ’زیڈ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اس کے بعد 2013ء سے 2024ء تک پیدا ہونے والے بچوں کو جنریشن ’الفا‘ کا نام دیا گیا تھا۔

خاص رپورٹ سے مزید