اردو کے جید شعراء کو کامک کرداروں کے روپ میں پیش کردیا گیا، جسے دیکھ کر مداحوں نے اظہار ناگواری کردیا۔
فروغ اردو کیلئے کام کرنے والی ویب سائٹ ریختہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اردو کے شہرہ آفاق شعراء کی مصنوعی ذہانت سے تشکیل کردہ تصاویر شیئر کی ہیں۔
ریختہ نے ان تصاویر کے ذریعے نئی نسل کو اردو زبان کے جید شعراء سے متعارف کروانے کےلیے سپر ہیروز کی شکل میں نیا رنگ دیا۔
اس ویب سائٹ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا ’آپ کے پسندیدہ اردو شعراء بطور سپر ہیروز، کیونکہ الفاظ اتنے ہی طاقتور ہوسکتے ہیں جیسے کہ یہ سپر پاورز ہیں۔‘
میر تقی میر
علامہ محمد اقبال
فیض احمد فیض
اکبر الہ آبادی
پروین شاکر
جوش ملیح آبادی
حبیب جالب
جون ایلیا
مجروح سلطان پوری
ناصر کاظمی
شعرا کی تصاویر پر ان کے اشعار بھی لکھے گئے تاہم سوشل میڈیا صارفین کو شعرا کو کامک کرداروں میں دکھانا بالکل پسند نہیں آیا اور ریختہ کے اس عمل پر تنقید کی ہے۔