• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنا پرویز بٹ نے زید حسین کی شادی کی تصاویر شیئر کر دیں

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پر بانی رہنما نواز شریف کے پوتے کی شادی کی تصویریں شیئر کی ہیں۔

حنا پرویز بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر متعدد تصویریں شیئر کی ہیں جن میں انہیں خوبصورت لباس میں  پارٹی کے بانی رہنما نواز شریف سے ملاقات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ تصویریں نواز شریف کے پوتے حسین نواز کے بیٹے زید حسین کی شادی کے موقع پر بنائی گئی ہیں۔


تصاویر میں پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت میں سے صرف حنا پرویز بٹ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

حنا پرویز بٹ نے اپنی اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں لکھا ہے کہ ’اقدار اور نعمتیں، میاں محمد نواز شریف کے پوتے کے ولیمے کی ایک خوبصورت شام۔‘

تصاویر میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قریبی سہیلیاں مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری موجود نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ شریف خاندان کی شادی میں، میں نے شرکت نہیں کی تھی اور نہ ہی مجھے مدعو کیا گیا تھا۔



خاص رپورٹ سے مزید