• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زید حسین کی شادی، مریم نواز اور ماہ نور صفدر کی تصاویر وائرل

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایک بار پھر سے اپنے خوبصورت انداز  سے سوشل میڈیا کو ہائی جیک کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کا نامور سیاسی ’شریف‘ خاندان آج کل شادی میں مصروف ہے۔

گزشتہ روز سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے پوتے اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بھتیجے کی شادی کی تقریبات اختتام پزیر ہوئی ہیں۔

ان ایونٹس میں شریف خاندان سمیت موجودہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی بھرپور شرکت کی۔


واضح رہے کہ یہ شادی نواز شریف کے پوتے اور حسین نواز کے بیٹے زید حسین کی تھی جس کی متعدد تصاویر وائرل ہوئی ہیں جن میں مریم نواز اور ان کی بیٹی ماہ نور کی تصاویر بھی زیرِ گردش ہیں۔

زید حسین کے ولیمے میں مریم نواز کی اپنے بھتیجے کے ساتھ بنائی گئی ایک خوبصورت تصویر وائرل ہوئی ہے، جس میں زید کو دولہا بنے دیکھا جا سکتا ہے۔


تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہر نجی و سیاسی تقریب کی طرح اس شادی میں بھی مریم نواز نے بہترین جوڑے کا انتخاب کیا ہے۔

مریم نواز اور ان کی بیٹی ماہ نور نے زید حسین کے ولیمے کے لیے ایک ہی برانڈ کے جوڑوں کا انتخاب کیا ہے جس میں یہ دونوں خواتین نہایت جاذبِ نظر دکھائی دے رہی ہیں۔

زید حسین کے ولیمے میں مریم نواز کی اپنے نواسے محمد کے ساتھ تصویر بھی وائرل ہوئی ہے جس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب اپنے نواسے کے ساتھ باتوں میں مصروف نظر آ رہی ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید