نئے چیئرمین انٹر بورڈ شرف علی شاہ نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات کے نتائج پر طلبہ کے تحفظات پر انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کردیا۔
ترجمان انٹر بورڈ کے مطابق شرف علی شاہ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سیکریٹری بورڈز سے میٹنگ کی اور طلبہ کے تحفظات پر انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔
ترجمان کے مطابق کمیٹی کامقصد نتائج کی جانچ پڑتال اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے، کمیٹی انکوائری کر کے ایک ماہ میں طلبہ کی شکایات کا ازالہ کرے گی۔
شرف علی شاہ نے کہا کہ طلبہ کی شکایات کے تدارک کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے، والدین تحفظات اور تجاویز انٹر بورڈ میں جمع کروائیں، جو طلبہ نتائج سے مطمئن نہیں اسکروٹنی فارم جلدجمع کروادیں۔