• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ کے اختتام پر اپنی حدود مزید پھیلائیں گے، اسرائیلی وزیر خزانہ

اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموٹریچ(فائل فوٹو)۔
اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموٹریچ(فائل فوٹو)۔

اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموٹریچ نے کہا ہے کہ جنگ کے اختتام پر اسرائیل اپنی حدود مزید پھیلائے گا۔

اسرائیلی وزیر نے یہ اعلان مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں نئی بستیوں کے سنگ بنیاد کے موقع پر کیا۔ 

بیزلیل اسموٹریچ کے مطابق غزہ، لبنان اور شام میں جنگ کے بعد سیاسی اقدامات سے سرحدوں کو وسعت دی جائے گی۔ لبنان میں دریائے لیتانی تک اسرائیلی سرحد بڑھائیں گے۔ 

اسرائیلی وزیر نے کہا کہ شام میں جبلِ حرمون اور دیگر علاقوں میں بفر زون قائم کیا جاسکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید