• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہتے ہیں جلد بازی نہ ہو سنجیدگی ہو، اسد قیصر


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں جلدبازی نہ ہو سنجیدگی ہو۔

جیو نیوز سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ ہم کسی صورت مذاکراتی عمل کو نقصان نہیں پہچانا چاہتے، ہم یہاں انتہائی مثبت فیصلوں کےلیے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اپوزیشن کمیٹی ارکان جو بات کریں گے وہ حتمی ہوگی، اپوزیشن کمیٹی ارکان جو بات یا فیصلہ کرتے ہیں، اس پر قائم رہنے والے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارے نکات واضح ہیں اور تحریری طور پر دینا رسمی کارروائی ہے، بانی اور قیادت سے ملاقات کے بعد تیسری نشست میں چیزیں واضح ہونگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں جلد بازی نہ ہو سنجیدگی ہو اور ملکی مفاد کو آگے رکھا جائے، بانی پی ٹی آئی کے علاوہ جو لیڈرشپ ہے اس سے بھی رابطہ ہونا چاہیے۔

اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ حکومتی کمیٹی کو وقت دے رہے ہیں کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے تاکہ حتمی فیصلے میں ابہام نہ ہو۔

قومی خبریں سے مزید