پشاور(جنگ نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیر سماجی بہبود سید قاسم علی شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ سماجی بہبود نے عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے نشے سے پاک پشاور فیز 3 حیات آباد میں بحالی مراکز میں داخل مریضوں کے لیے علاج کے ساتھ ان کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانے کے لیے کہ ڈاکٹریٹ آف سوشل ویلفیئر،خیبرپختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی اور سمال انڈسٹریز ڈیویلپمنٹ بورڈ کے درمیان ایم او یو پر عمل درآمد شروع کر دیاہے۔ جس کے تحت بحالی مراکز میں داخل نشے کے عادی مرد اور خواتین مریضوں کو ہنرمند بنانے کیلئے تربیت جاری ہے ۔ان مریضوں کو تین ماہ پر مشتمل تربیت دی جائے گی جو ان کو معاشرے میں اپنا روزگار شروع کر نے میں مدد فراہم کرے گی ۔