• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی وطن پارٹی کےوفد کا پشاو رپریس کلب کا دورہ

پشاور ( وقائع نگار )قومی وطن پارٹی کے تین رکنی وفد نے پارٹی کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین حاجی محمد غفران کی سربراہی میں پشاور پریس کلب کا دورہ کیا اور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے نو منتخب صدر محمد ریاض اور ان کی پوری کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔وفد میں قومی وطن پارٹی کے صوبائی وائس چیئرمین سید فیاض علی شاہ اور صوبائی سیکرٹری انفارمیشن شکیل وحیداللہ شامل تھے۔انھوں نے پشاور پریس کلب کی پوری کابینہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے توقع ظاہرکی کہ وہ صحافیوں کے بہبود اور اعلیٰ صحافتی اقدار کیلئے فروغ کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔انھوں نے کہا کہ منتخب صدر اور ان کی کابینہ اپنے صحافیوں کے فلاح اور اور اپنے پیشہ ورانہ فرائض پہلے سے بہتر انداز میں احسن طریقے سے انجام دینے سمیت عوام کے بنیادی مسائل اجاگر کرنے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں گے
پشاور سے مزید