• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمکنی کے رہائشی علاقے میں قائم غیر قانونی مونگ پھلی فیکٹری سیل

پشاور ( وقائع نگار )صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پشاور نے چمکنی کے رہائشی علاقے میں قائم غیر قانونی مونگ پھلی فیکٹری کو سیل کر دیا یہ فیکٹری علاقے میں شدید شور و آلودگی کا سبب بن رہی تھی جس سے مقامی رہائشیوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا جن کی شکایات پر کارروائی عمل میں لائی گئی کارروائی کے دوران فیکٹری منیجر کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کے مطابق رہائشی علاقوں میں غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے تاکہ شہریوں کو صاف اور پرسکون ماحول فراہم کیا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ پشاور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی یا عوامی مسائل کے بارے میں معلومات فوری طور پر متعلقہ حکام کو فراہم کریں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔
پشاور سے مزید