• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنٹیئر فاؤنڈیشن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

پشاور(جنگ نیوز) فرنٹیئر فاؤنڈیشن نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، 2024ء کے دوران لگائے گئے بلڈ ڈونیشن کیمپوں کے دوران 8735 بلڈ بیگز جمع کئے گئے جبکہ تھیلی سیمیا، ہیموفیلیا میں مبتلا 3483 رجسٹرڈ بچوں سمیت دیگر مریضوں کو 9104 بلڈ بیگز جاری کئے گئے جبکہ ہیموفیلیا کے 310 مریضوں کو کروڑوں مالیت کے فیکٹر 8 اور 9 کے انجیکشن مفت فراہم کئے گئے۔ چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم کے زیرصدارت اجلاس میں ڈاکٹر فخر زمان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہ عطیہ کئے گئے خون کی تشخیص کے دوران ہیپاٹائٹس B کے 46 ، ہیپاٹائٹس C کے 29 ، ملیریا کے 2 اور سوزاک کے 10 کیسز سامنے آئے، چیئرمین نے رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امراض خون خصوصاََ تھیلی سیمیا کی روک تھام کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ آئندہ نسلوں کو محفوظ مستقبل میسر آئے۔
پشاور سے مزید