پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر عمر ایاز خلیل نے چیزیئس ٹینس اکیڈمی کا دورہ کیا ، کھلاڑیوں سے ملے اور ان کی پریکٹس کا مشاہدہ کیا۔ اکیڈمی کو منظر ریاض اور ڈائریکٹر اکیڈمی بین الاقوامی کھلاڑی عمران احمد صدیق سپانسر کر رہے ہیں۔ عمران احمد صدیق خیبر پختونخوا کے 10 کھلاڑیوں کو سپانسر کر رہے ہیں جن میں ریاض، فیضان، سالار، شایان، اذان، احیان، ثمر گل، دانیال، شہزاد، حسن عبداللہ، زوہیب اور شہریار شامل ہیں۔ عمر ایاز خلیل نے کھلاڑیوں کی تربیت اور انہیں سپانسر کرنے کے اقدام کو سراہا اور ہر قسم تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ اکیڈمی سے اچھے اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔