پشاور (نیوز رپورٹر )چارسدہ کے مختلف علاقوں سردریاب ، گل آباد ،منظورے ، حسن خیل اور دیگر دیہاتوں کے کاشتکاروں نے حکومتی امداد میں تاخیر کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی پشتے تعمیر کرنے کا فیصلہ کردیا اور تمام دیہاتوں میں چندہ جمع کرنے کے مہم کا آغاز کر دیا۔ ، گزشتہ روز سماجی کارکنان حاجی خان باد شاہ ، امان الحق، طارق جان ،حسن خیل ، زاہد جان ، سیار کریم اور امیر سیاب کی سربراہی میں کثیر تعداد میں مقامی افراد نے دریائے سوات کے کنارے متاثرہ آبپاشی کے نالے کا دورہ کیا ، اس دوران کاشتکاروں اور علاقے کے عمائدین کو اس بارے میں اگاہ کر دیا گیا اس موقع پر کاشتکاروں کو بتایا گیا کہ متعلقہ سرکاری اداروں اور نجی غیر سرکاری فلاحی تنظیموں سے بات چیت چل رہی ہے تاہم اس میں کچھ عرصہ لگے گا، انہیں بتایا گیا کہ ایک ماہ بعد گنے کی فصل کاشت ہونے کا سیزن شروع ہونے والا ہے اس عمل میں پانی کی دستیابی ضروری ہے۔جس کے لۓ فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اور این جی او کا انتظار کرنے کی بجائے تمام دیہات میں کاشتکاروں سے فی جریب چندہ اکٹھا کیا جائیگا اور اس کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائیگی جو کہ ہر گاوں سے پیسے اکھٹا کرے گی ۔