پشاور (جنگ نیوز) محبوب میڈیکل انسٹیٹیوٹ (ایم ایم آئی) حیات آباد نے ڈاکٹر آف فزیوتھراپی (ڈی پی ٹی)، بی ایس ریڈیالوجی اور بی ایس سائیکالوجی میں 100/50 فیصد تک ذہین اور قابل طلبا و طالبات کیلئے سکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق اس سلسلے میں محبوب میڈیکل انسٹیٹیوٹ/حبیب فزیوتھراپی کمپلیکس میں ٹیلنٹ ٹیسٹ 10 جنوری 2025 کو منعقد ہوگا، جس میں حصہ لینے کے خواہش مند طلبہ اپنے آپ کو بروقت رجسٹر کریں۔ واضح رہے کہ ایم ایم آئی گزشتہ دو دہائیوں سے ذہین اور قابل طلبہ کو یہ سکالرشپ فراہم کر رہا ہے۔