• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیے بغیر تحریری مطالبات پیش نہیں کر سکتے: شیخ وقاص اکرم

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم—فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کیے بغیر تحریری مطالبات پیش نہیں کر سکتے۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کرنے پر اعتراض نہیں کیا۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ ہم نے مذکراتی عمل پر بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کا کہا تھا، حکومت بھی ان سے ہماری ملاقات پر متفق ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر ہاؤس کی جانب سے ہمیں بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے معاملے پر رسپانس نہیں آیا۔

دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ کل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جہاں ممبران کو مذاکراتی عمل سے آگاہ کیا گیا۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی اور کور کمیٹی مذکراتی عمل میں آن بورڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ آ رہی ہے کیونکہ اگلی مذاکراتی نشست سے قبل بانئ پی ٹی آئی سے مشاورت ضروری ہے۔

قومی خبریں سے مزید