سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے اپوزیشن کے اسپیکر سے رابطے کے معاملے اور عرفان صدیقی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سے پرسوں رابطہ ہوا تھا۔
صاحبزادہ حامد رضانے کہا کہ ہفتے اور اتوار آگئے ہم پیر یا منگل کو ملاقات کی توقع کر رہے تھے، ابھی تک معلومات نہیں کہ حکومت نے ملاقات کی اجازت دی یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں طے کیا تھا ایسا کوئی عمل نہیں کریں گے کہ مذاکرات سبوتاژ ہوں۔
حامد رضا نے کہا کہ 40 چیزیں یا 10 پیجز نہیں کہ لکھیں اور اس پر بات چیت کریں، دو سادہ سی چیزیں ہیں کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام اور اسیروں کی رہائی ہو۔
انہوں نے یہ بیھ کہا کہ یہ نکات یاد نہیں رہتے تو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد بتائیں گے یاد دہانی کس صورت کرانی ہے۔