• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کو ئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن کے قبرستان سے لاش برآمد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سیٹلائٹ ٹاؤن کے قبرستان سے نعش برآمد،نامعلوم افراد نے کوئی آہنی چیز سر پر مار کر قتل کیا، پولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ سیٹلائٹ ٹاؤن قبرستان میں لاش پڑی ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کیا جہاں نعش کی شناخت اسفر خان کے نام سے ہوئی جو سیٹلائٹ ٹاؤن بلاک فور کا رہائشی تھا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے مقتول کے سر پر سریہ سے وار کرکےقتل کیا ہے پولیس نے مزید بتایا ہے کہ مقتول نشہ کا عادی بھی تھا ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔