• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی بی 45 پر دوبارہ جیت حق اور سچ کی فتح ہے، پیپلز پارٹی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے صدر خیر محمد ترین نے کہا ہے کہ حلقہ پی بی 45 کوئٹہ 8 پر پارٹی کی دوبارہ بھاری اکثریت سے کامیابی حق اور سچ کی فتح ہے۔پارٹی کی یہ جیت قوم پرست اور مذہبی جماعتوں کو ہضم نہیں ہورہی ۔ مذہبی جماعت کی طرف سے ری پولنگ کے بعد 8 جنوری کی شٹرڈاؤن کی کال اپنی ناکامی چھپانے اور عوام کو تکلیف دینے کے سوا کچھ نہیں ۔یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر کوئٹہ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد گل شاہوانی ، ضلع کوئٹہ کے صدر میر نصیب اللہ شاہوانی ، ولی وردگ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ ہونے والے انتخابات میں عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حاجی علی مدد جتک کو دوبارہ بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا جو حق اور سچ کی فتح ہے جو قوم پرست اور مذہبی جماعتوں کو ہضم نہیں ہورہی ۔ انہوں نے کہا کہ 15 پولنگ اسٹیشوں پر دوبارہ ہونے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی کو جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) ، مظلوم اولسی تحریک ، مسلم لیگ (ن) ، بلوچستان عوامی پارٹی ، آزاد امیدوار سردار شہباز خان خلجی کی حمایت حاصل تھی جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید