کوئٹہ (آن لائن) مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹینکر بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹینکر بزی ٹاپ کے مقام پر بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گر گیا جس کے نتیجے میں ٹینکر میں سوار 2 افراد ہلاک ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔