• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی بی 45 پرعلی مدد جتک کی کامیابی عوام کی جیت ہے‘ پی پی خواتین ونگ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان خواتین ونگ کی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ساجدہ بنگلزئی نے حاجی علی مدد جتک کی دوبارہ انتخابات میں کامیابی کو سریاب کے عوام کی سیاسی بصیرت اور جمہوریت کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی ایک ایسے عوامی رہنما کی جیت ہے جس نے اپنے عمل اور خدمت سے عوام کے دل جیتے اور علاقے کی ترقی کو اپنی اولین ترجیح بنایا، حاجی علی مدد جتک کی جدوجہد عوام کے مسائل کے حل، تعلیم کے فروغ، صحت کی سہولتوں کی بہتری اور معاشی خوشحالی کی ضمانت ہے، جس پر عوام نے اپنے اعتماد کا مہر ثبت کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کی شکست درحقیقت جھوٹے وعدوں اور منفی سیاست کی ہار ہے، عوام نے ان کے پروپیگنڈے کو نہ صرف مسترد کیا بلکہ اپنے ووٹ کے ذریعے یہ پیغام بھی دیا کہ اب صرف وہی قیادت کامیاب ہوگی جو سچائی، خدمت اور ترقی کی سیاست پر یقین رکھتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ حاجی علی مدد جتک کی کامیابی دراصل عوامی خدمت کی کامیابی ہے، انہوں نے بے روزگاری کے خاتمے، بنیادی سہولتوں کی فراہمی، اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے جو عزم اور محنت دکھائی، وہ سریاب کے عوام کے لئے امید کی کرن بن گئی ان کی قیادت میں علاقے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملے، تعلیم کے دروازے کھلے اور صحت کے شعبے میں بہتری آئی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے صحیح قیادت کا انتخاب کیا۔ انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی اپنے وعدوں پر عمل کرے گی اور علاقے کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کے لئے دن رات کام کرے گی۔
کوئٹہ سے مزید