کوئٹہ(پ ر)تحریک انصاف کے رہنماحاجی سیف اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کسی ڈیل کی ضرورت نہیں،جنہیں ڈیل کی ضرورت ہے وہ صبح شام اڈیالہ کاطواف کرکے عمران خان کومختلف آفرز دے رہے ہیں اور انکے انکار کے بعد وہ باہرآکریہ جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ عمران خان ڈیل کرنا چاہتے ہیں،اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اگر عمران خان نے ڈیل کرنی ہوتی تو بہت پہلے کر لیتے ،قوم کو اپنے لیڈر پرفخر ہے۔