• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سریاب ووکیشنل سینٹرز میں مختلف کورسز میں تربیت فراہم کی جائے گی، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے سریاب میں دو ووکیشنل سینٹر قائم کردئیے گئے، سینٹرز میں خواتین کو سلائی کڑھائی سمیت مختلف ہنر سکھائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق رکن بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ایمان طاہرہ عظیم ووکیشنل سینٹر کے نام سے دو مراکزکا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا کہ سریاب میں خواتین کی بڑی تعداد معاشی طورپر مختار ہوناچاہتی ہے جس کے لئے علاقے میں دو ووکیشنل ٹریننگ سینٹر قائم کردئیے گئے ہیں دونوں سینٹرز میں خواتین کو سلائی،کڑھائی، بیوٹیشن سمیت مختلف کورسز میں تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ خواتین نہ صرف خود کی بلکہ اپنے کنبے کی بھی کفالت کر سکیں۔
کوئٹہ سے مزید