کوئٹہ( پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر مینگل ، مرکزی کابینہ اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے سردار محمد زمان محمد شہی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار محمد زمان محمد شہی کا شمار بلوچستان کے سیاسی اکابرین میں ہوتا تھا، مرحوم نے آمردورمیں قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر حوصلے پست نہیں ہوئے ہر مشکل کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا ان کے انتقال سے جو خلاپیدا ہوا وہ پر نہیں ہو سکے گا، اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔