• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر سمیع اللہ کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہو سکے گا، اے این پی

کوئٹہ(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں پارٹی کے دیرینہ رکن ڈاکٹر سمیع اللہ خان ترین کی اچانک رحلت پر گھرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر سمیع اللہ خان کی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا وہ مدتوں پر نہیں کیا جاسکتا ایک فعال و متحرک سیاسی کارکن کی حثیت سے زمانہ طالب علمی کے دوران پشتون ایس ایف کے پلیٹ فارم سے اور بعد ازاں اے این پی میں ادا کئے گئے فعال کردار کو تادیر یاد رکھا جائیگا عوامی نیشنل پارٹی دکھ درد کی اس گھڑی میں اے ین پی ضلع ہرنائی کے کارکنوں اور غمزدہ خاندان و لواحقین کیساتھ برابر کی شریک ہے۔ پارٹی کے صوبائی دفترسے جاری کردہ صوبائی بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر سمیع اللہ خان زمانہ طالب علمی میں پشتون ایس ایف کے پلیٹ فارم سے تعلیمی اداروں میں پرامن تعلیمی ماحول کے قیام استاد اور شاگرد کے مقدس رشتے کو مضبوط تر بنانے پشتون اولس میں فکر باچاخان کو سیاسی فکری نظریاتی بنیادوں پر پھیلانے میں پیش پیش تھے۔ بعد ازاں عوامی نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے ضلع ہرنائی شاہرگ میں پارٹی کاز کو فعال ومنظم بنانے کیساتھ ساتھ خدمت خلق کے جذبے سے سر شار رہے ایک سیاسی کارکن کے طور پر ان کی جہد کسی سے پوشیدہ نہیں رہے ان کی اچانک رحلت سے پارٹی صفوں کو جو نقصان پہنچاہےاس کی تلافی تادیر ممکن نہیں بیان میں ڈاکٹر سمیع اللہ خان ترین کو ان کی سیاسی فکری اولسی خدمات پر خراج تحسین پیش جبکہ رحلت پر پاٹی کارکنوں غمزدہ خاندان اور لواحقین کیساتھ دلی تعزیت کااظہار اور مرحوم کی درجات بلندی کیلئے دعا کی گئیں۔
کوئٹہ سے مزید