کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم پانچ درجے بہتری کے ساتھ 12 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ محمد رضوان کی دو درجے ترقی 19 ، شان مسعود 12 درجے بہتری سے ساتھ 45 ویں نمبر پر آگئےہیں۔ انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی اور ہیری بروک کی دوسری پوزیشن برقرارہے، سعود شکیل چھٹےسے گیارہویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر ہے۔ پیٹ کمنز اور کگیسو ربادا کی ایک ایک درجے ترقی کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن پہنچ گئےہیں۔ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بابرعظم پہلی، روہت شرما دوسری اور شبمن گل تیسری پوزیشن پر ہیں ۔ بولرز میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی ، بھارت کےکلدیپ یادیو دوسری اور شاہین آفریدی کی تیسری پوزیشن ہے۔