کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) پاکستانی سیپک ٹاکرا ٹیم آئی ایس ٹی اے ایف تھائی کنگز کپ میں شرکت کیلئے خاموشی سے تھائی لینڈپہنچ گئی۔ یہ واحد ٹیم ہے جو چھپ چھپا کر روانہ ہوتی ہے اور جوائے ٹرپ مکمل کرکے واپس آجاتی ہے۔ 38 ویں تھائی کنگز کپ کا آغاز منگل سے ہورہا ہے ۔ ٹیم منیجر محمد سلیم کہتے ہیںاس بار ہم نے نوجوانوں کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے ۔